۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ۲۰۲۱ انشاء اللہ مظلوموں اور محروموں کا سال ہے ظالم حکمرانوں کا سورج غروب ہو چکا ہے مظلوم کی آواز استعماری اور طاغوتی ایوانوں تک پہنچ چکی ہے جو غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر سیاست کر رہے تھے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم کی مدد کرنا کردار معصومین علیہ السلام ہے، اسلام نے حق و باطل کی پہچان کر کے زندگی گزارنے کا درس دیا، اس وقت استعمار کا نشانہ نوجوان ہیں آزادی کے نام پر ہمارے نوجوان اسلامی ثقافت سے دور ہو رہےہیں، امریکہ نے ہمیشہ ظلم کا ساتھ دیا اور مظلوم کے حقوق کو پامال کیا، ہم دنیا کے تمام مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بات کا اظہار حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی امام جمعہ کینبرا آسٹریلیا نے یکم جنوری ۲۰۲۱ کے نیۓ سال کے آغاز کے پہلے جمعہ میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کیا۔  

انہوں نے کہا کہ ۲۰۲۱ انشاء اللہ مظلوموں اور محروموں کا سال ہے ظالم حکمرانوں کا سورج غروب ہو چکا ہے مظلوم کی آواز استعماری اور طاغوتی ایوانوں تک پہنچ چکی ہے جو غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر سیاست کر رہے تھے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہمیں نئے سال میں تجدید عہد کرنا ہے کہ انسانیت کی بقاء اور معاشرے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے نفرت دہشتگردی اور تفرقہ ڈالنے والے عناصر کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینا ہے۔

امامہ جمعہ کینبرا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جن ممالک میں ظلم بربریت کا بازار گرم ہے مظلوم اور بے گناہ عوام کا خون بہایا جا رہا ہے کشمیر فلسطین عراق یمن افغانستان بحرین  اقوام متحدہ فوری طور پر ظلم کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہمیں تقوی الہی اور قرب خدا وندی حاصل کرنے کے لیے سیرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا اور کردار معصومیں علیہ السلام پر عمل کرنا چائیے کیونکہ آئمہ علیہم السلام کی سیرت ہی سے ہمیں توحید شناسی اور اسلام شناسی، دین شناسی کا درس ملتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .